بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شہباز شریف پر منی لانڈرنگ کا براہ راست الزام نہیں لگایا، برطانوی اخبار

لندن میں شہباز شریف کے ڈیوڈ روز اور برطانوی اخبار پر ہتک عزت کے دعوے کی سماعت ہوئی،  میل آن لائن اور میل آن سنڈے پر مقدمے کی ورچوئل سماعت لندن ہائیکورٹ میں ہوئی۔

وکلاء ڈیلی میل  نے کہا کہ شہباز شریف پر تفصیلی شواہد کافی حد تک مفروضوں پر مبنی تھے، لیکن ان کی بنیاد ان کا پر تعیش گھر ہے۔

جسٹس نکلین نے دونوں فریقین سے سوالات پوچھنے شروع کردیئے۔

جسٹن نکلین نے کہا کہ مضمون میں لگائے گئے منی لانڈرنگ اور فراڈ کے الزامات سنجیدہ نوعیت کے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں نےجان بوجھ کر پاکستانی کیس کے بارے میں نہیں پڑھا، نہ غرض ہے کہ پاکستان میں کیا ہورہا ہے، مجھے اس بات میں دلچسپی ہے کہ پاکستان میں کیس کے تعین کے مقاصد کیلئے کیا ہو رہا ہے۔

شہباز شریف کے وکلاء نے کہا کہ ڈیلی میل کا مضمون جھوٹ پر مبنی تھا، شہباز شریف نے ایک روپیہ کی بھی کرپشن نہیں کی۔

اینڈرینی پیج کیوسی نے کہا کہ ڈیوڈ روز کو حکومت پاکستان نے جیل میں موجود مجبور لوگوں سے ملا کر بیان دلوایا۔

سائمن شیرون کیوسی نے کہا کہ عمران علی یوسف نے کوئی کرپشن نہیں کی، میل نے بے بنیاد الزامات لگائے، عمران علی پر الزامات، شہباز شریف کا رشتہ دار ہونے کی وجہ سے لگائے گئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.