پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے اپنی تیسری بیٹی کی سالگرہ کے موقع پر اس کے لیے محبت بھرا پیغام جاری کیا ہے۔
شاہد آفریدی نے اپنی بیٹی اجوہ کی تصویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے اس کے لیے خوب صورت تہنیتی پیغام بھی لکھا۔
سابق کپتان نے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی صاحبزادی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ آج میری تیسری بیٹی کی سالگرہ کا دن ہے جو کہ میری آنکھوں کا تارا ہے آج اپنی بیٹی کے ساتھ اس اسپیشل دن کو زبردست انداز میں منایا ہے۔
شاہد آفریدی نے اپنی بیٹی کو دعا دیتے ہوئے کہا کہ اللّٰہ تمہیں ہمیشہ خوشیاں نصیب کرے اور تمہارے لیے محبت کا رشتہ ہر وقت قائم رہے۔
Comments are closed.