چالیسویں چیف آف دی ایئر اسٹاف گالف چیمپئن شپ کراچی میں شروع ہوگئی۔
اس بار گالفرز تو ایکشن میں ہیں ہی، ساتھ ہی خواتین پلئیرز اور ان کی کیڈی نے بھی ہر ایک کو اپنی طرف متوجہ کرلیا، پہلی بار خواتین کیڈی بھی گالف کورس میں نظر آئیں۔
ایئرمین گالف کورس پر جاری ہے، چیف آف دی ایئر اسٹاف گالف چیمپئن شپ میں پہلی مرتبہ ینگ ویمن گالفرز کے شانہ بہ شانہ ایک مختلف روپ میں نظر آئیں۔
کسی نے کیڈی کا رول پلے کیا اور کچھ اپنی بہن کو فاتح دیکھنے کےلئے اس کی کیڈی بن گئی۔
نیشنل چیمیئن حمنہ امجد جن کی کیڈی کی بھی ایک خاتون تھی جو کہ کچھ عرصے سے اُن کے ساتھ ہیں لیکن بڑے ٹورنامنٹ میں پہلی مرتبہ کیڈی کا رول نبھا رہی ہی۔
صرف یہی نہیں بلکہ دو بہنیں بھی گالف کورس میں ایک دوسرے کو سپورٹ کرتی دکھائی دیں، ایک بہن کیڈی بنی تو دوسری چیمپین بننے کے لئے گیم کھیل رہی تھی، بڑی بہن چھوٹی کو تھوڑا سختی تھوڑا پیار سے بہت کچھ سکھا بھی گئی۔
دیگر خواتین گالفرز بھی خوش تھیں کہ خواتین کی اتنی بڑی تعداد کیڈی بن کر گالف کورس میں نظر آرہی ہیں۔
میگا چیمین شپ میں کھلاڑیوں کا یہ انداز پاکستانی خواتین کےلئے کسی رول ماڈل سے کم نہیں، ہمت اور محنت سے ہی گالف کے مشکل کھیل میں کیڈی بن کر حوصلہ افزائی کرنا، دوسری خواتین کے لئے بھی ایک مثال ہے۔
Comments are closed.