اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے بیان میں کہا کہ آج اس بار کا اعادہ کرتے ہیں کہ پاکستان ہمیشہ کشمیریوں کے ساتھ کھڑا رہے گا۔
وزیر اعظم عمران خان نے ٹوئٹس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کو حق خودارادیت ملنے تک ساتھ کھڑا ہوگا۔ ہم امن کے لیے دوقدم آگے بڑھنے کے لیے تیار ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ امن اور استحکام کی ہماری خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ پاکستان کشمیریوں کےحق خودارادیت کی جدوجہد میں ان کے ساتھ رہے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر بھارت مسئلہ کشمیر حل کرنے میں سنجیدہ ہے تو ہم امن کے لیے 2 قدم آگے بڑھائیں گے۔
وزیراعظم نے کہا کہ بھارت 7 دہائیوں سے کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو دبانے میں ناکام رہا۔ کشمیری نوجوان تحریک آزادی کو آگے بڑھائے ہوئے ہیں۔
The post پاکستان ہمیشہ کشمیریوں کے ساتھ کھڑا رہے گا: وزیر اعظم appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.
Comments are closed.