بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کے ٹو: کوہ پیما 8 ہزار فٹ کی بلندی پر پہنچ گئے

اسکردو:مصنوعی آکسیجن کے بغیر کے ٹو سر کرنے اور ریکارڈ بنانے کی جدوجہد میں درجہ حرارت منفی 55 ڈگری میں محمد علی سدپار اور چلی کے جان پابلو 8 ہزار فٹ کی بلندی پر پہنچ گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق محمد علی سد پارہ اور چلی سے تعلق رکھنے والے جان پابلو 8 ہزار کی بلندی پر پہنچ گئے ہیں اور کے ٹو سر کرنے کی مہم آخری مرحلے میں داخل ہوگئی ہے جبکہ دونوں کوہ پیما کے لیے تیررفتار ہوا رکاوٹ بن رہی ہے اور سخت موسمی حالات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

علی سد پارہ اور جان پابلو کو منفی 65 کی خون جمادینے والی سردی کا بھی سامنا ہے جبکہ دیگرغیرملکی کوہ پیما شدید موسم کے باعث کیمپ تھری سے واپس لوٹ گئے۔

دوسری جانب علی سدپارہ کے بیٹے مظاہر حسین کا کہنا تھا کہ والد کے ٹو بیس کیمپ میں موجود ہیں اور خیریت سے ہیں، وہ محدود وسائل کے باوجود سب سے بلند چوٹی سر کررہے ہیں اور سب دعا کریں کہ وہ مشن میں کامیاب ہوجائیں۔

خیال رہے کہ گذشتہ دنوں  10 نیپالی کوہ پیماؤں نے پہلی بار موسم سرما میں دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کو سر کرنے کا اعزاز حاصل کیا تھا جبکہ کے ٹو کیمپ ون پر اسپین کا کوہ پیما حادثے کا بھی شکار ہوا تھا جو شدید زخمی ہونے کے بعد جانبر نہ ہوسکا۔

The post کے ٹو: کوہ پیما 8 ہزار فٹ کی بلندی پر پہنچ گئے appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.

بشکریہ جسارت
You might also like

Comments are closed.