وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ زرداری جب جیل میں تھا تو بدمعاشوں کا تمام نیٹ ورک ڈیل کرتا تھا۔
وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے راولپنڈی میں یکجہتی کشمیر ریلی سے خطاب میں کہا کہ آصف زرداری کے کیس کراچی چلے گئے تو اس کے خلاف گواہی کون دے گا؟
انہوں نے کہا کہ ہم اپوزیشن کے لیے رکاوٹ نہیں بننا چاہتے، پوری کوشش ہو گی آپ کے راستے میں رکاوٹیں کھڑی نہ کریں۔
شیخ رشید نے کہا کہ اگر قانون توڑا تو وہ سلوک کروں کا کہ تاریخ یاد رکھے گی، یوٹرن کا طعنہ دینے والوں نے اباؤٹ ٹرن لیا ہے۔
اُن کا کہنا ہے کہ وفا کرو گے تو وفا کریں گے، جفا کرو گے تو جفا کریں گے۔
وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ ایک سال بعد سیاسی مہم شروع ہو جاتی ہے، لیڈر بھگوڑا نہیں ہوتا، جیل لیڈر کا سسرال اور ہتھکڑی زیور ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سمجھدار ہو، بچوں کے گھیرے میں آگئے ہو۔
شیخ رشید نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ آج مریم کو باہر جانے کی اجازت مل جائے تو پی ڈی ایم ختم ہو جائے گی۔
Comments are closed.