i hate liars poems local matches dating site free matrimonial site cubby loving militarycupid con hot looking asian women

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کرکٹ بورڈ کا نیا اقدام، بین الاقوامی و ڈومیسٹک کیمپس میں قومی پرچم لگنا شروع

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا نیا اقدام سامنے آیا ہے جس کے مطابق انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک کرکٹ کے کیمپس میں پاکستانی جھنڈے لگانا شروع کردیا گیا ہے۔ 

پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس سیشن سے قبل شاہین شاہ آفریدی نے پاکستانی جھنڈا لگایا۔

گراؤنڈ میں جھنڈے لگانے کے بعد کھلاڑیوں نے پریکٹس سیشن کا آغاز کیا۔

پریکٹس سیشن میں جھنڈا لگانے کا مشورہ نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کے کوچز نے دیا تھا۔ 

پی سی بی کے مطابق گراؤنڈ میں جھنڈا لگانے کا مقصد کھلاڑیوں میں قومیت کے جذبے کو ابھارنا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.