قطر نے کورونا وائرس کی دوسری لہر کے پیش نظر نئی پابندیاں عائد کردی ہیں۔
قطر نے کورونا وائرس کے اضافے کے بعد نئی پابندیوں سے متعلق 32 نکاتی پلان جاری کردیا ہے جس میں دفاتر میں 80 فیصد حاضری کی ہدایت دی گئی ہیں اور ساتھ ہی شادیوں پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے تاہم آؤٹ ڈور شادیوں کےلیے چند شرائط کے بعد اجازت دی جائے گی۔
قطر میں کورونا و وائرس کے لیے قائم نیشنل ہیلتھ اسٹریٹیجک گروپ کے سربراہ ڈاکٹر عبداللہ کا کہنا تھا کہ قطر میں روزانہ کی بنیاد پر کورونا وائرس کے مریضوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے اور خدشہ ہے کہ دوسری لہر خطرناک ثابت ہوسکتی ہے۔
Comments are closed.