پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا جہاں 100 انڈیکس میں 228 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔
اسٹاک ایکسچینج کا بینچ مارک 100 انڈیکس 228 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 46 ہزار 620 پوائنٹس پر بند ہوا ہے۔
کاروباری دن میں 100 انڈیکس 267 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا جبکہ انڈیکس کی بلند ترین سطح 46 ہزار 662 رہی۔
شیئر بازار میں آج 41 کروڑ 64 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 16 ارب 53 کروڑ روپے سے زائد رہی۔
مارکیٹ کیپٹلائزیشن آج 10 ارب روپے بڑھی ہے جبکہ کاروبار کے اختتام پر مارکیٹ کیپٹلائزیشن 8 ہزار 169 ارب روپے ہے۔
Comments are closed.