آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں شریک تمام کھلاڑیوں کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ منفی آگئے۔
ایونٹ کے منتظمین کے مطابق سال کے پہلے گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ آسٹریلین اوپن کے قرنطینہ میں گزشتہ روز ٹیسٹ کئے گئے۔
منتظمین کا کہنا تھا کہ تین روز قبل ایک رکن کا کوویڈ 19 ٹیسٹ مثبت آنے پر منتظمین نے ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا تھا۔
واضح رہے کہ آسٹریلین اوپن گرینڈ سلیم 8 فروری سے شروع ہوگا۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.