وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاونِ خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کاکہنا ہے کہ مسلسل ظلم کا سامنا کرتے کشمیریوں کے حوصلے چٹانوں سے بلند ہیں، پاکستانی قوم کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے اور کھڑی رہے گی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاونِ خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بھارتی ریاستی دہشت گردی میں اب تک ہزاروں بےگناہ کشمیری شہید ہوچکے ہیں۔
فردوس عاشق کا کہنا تھا کہ ایک لاکھ7 ہزار 813 بچے یتیم، 22 ہزار خواتین بیوہ ہوچکی ہیں،جبکہ بھارتی درندہ فوج 11ہزار 234 کشمیری خواتین کو اجتماعی زیادتیوں کا نشانہ بنا چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج کا دن منانے کا مقصد مقبوضہ وادی میں جاری بھارتی فوج کے انسانیت سوز مظالم کی جانب اقوام عالم کی توجہ مبذول کرانا ہے۔
معاونِ خصوصی نے کہا کہ پاکستان کشمیر کی آزادی تک ہر قسم کی سیاسی و سفارتی حمایت جاری رکھے گا، انشاء اللہ کشمیر بنے گا پاکستان۔
Comments are closed.