بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شاہ سلمان کا سمندری طوفان سے ہلاکتوں پر امریکی صدر کے نام پیغام

سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے امریکی صدر جو بائیڈن کے نام پیغام ارسال کیا ہے۔

سعودی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شاہ سلمان نے امریکی صدر کے نام بھیجے گئے اپنے پیغا م میں سمندری طوفان آئیڈا سے ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

سعودی فرمانروا نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہم امریکی حکومت اور عوام کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اور آپ سب کی سلامتی کی امید رکھتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.