وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کہتے ہیں کہ چوروں کا سرغنہ لندن میں بیٹھا ہوا ہے۔
قومی اسمبلی اجلاس میں وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ چالیس چور ایوان میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شازیہ مری نے لیگی ارکان کو چور چور کے پوسٹر پکڑائے، یہ شازیہ مری صاحبہ کی ن لیگ کے خلاف سازش ہے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ یہ جو کچھ کر رہے ہیں دس گنا کرلیں لیکن عمران خان انہیں نہیں چھوڑے گا، یہ چاہتے ہیں کہ کسی طرح سےانہیں این آر او مل جائے۔
Comments are closed.