قومی اسمبلی اجلاس میں آج دوسرے روز بھی شور شرابا رہا ، عمر ایوب کی سابقہ حکومتوں پر تنقید کے بعد اپوزیشن نے شدید احتجاج کیا۔
اسمبلی اجلاس کی آج کی کارروائی میں شور شرابے کے سبب کان پڑی آواز سنائی نہیں دے رہی تھی، اس موقع پر عمر ایوب نے اپنی تقریر میں چیلنج دیا کہ ان میں کوئی الیکشن لڑنا چاہتا ہے تو آئے میرے حلقے سے لڑ لے۔
عمرایوب نے کہا کہ میں مسلم لیگ نون کو 40 ہزار ووٹوں سے ہرا کر اسمبلی پہنچا ہوں، ان کی تقریر کے دوران اپوزیشن کے تمام ارکان نشستوں سے کھڑے ہوگئے اورایجنڈے کی کاپیوں سے ڈیسک بجا کر احتجاج کیا۔
انہوں نے اسمبلی میں بتایا کہ نیلم جہلم سرچارج مزید چند ماہ وصولی کے بعد ختم ہوگا۔
عمر ایوب کے بیٹھنے کے بعد اپوزیشن ارکان کا احتجاج ختم ہوا۔
Comments are closed.