وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 20553 نمونوں کی جانچ کی گئی۔ جس کے نتیجے میں مزید 1423 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 24 اموات رپورٹ ہوئیں۔ اس طرح اب صوبے میں ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 6766 ہوچکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج مزید 632 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ جس کے بعد اب صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد370271 ہوچکی ہے۔ اب تک 5469953 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔ اور اب تک 426899 کیسزرپورٹ ہوچکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت 49862 مریض زیر علاج ہیں۔ جن میں سے 48737 گھروں میں، 34 آئسولیشن سینٹرز میں اور1091 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ 959 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ جبکہ 75 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ صوبے کے 1423 نئے کیسز میں سے701 کا تعلق کراچی سے ہے۔ جن میں ضلع شرقی 229، ضلع وسطی 182، ضلع جنوبی 128، کورنگی 73، ملیر 55 اور ضلع غربی میں 34 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
جبکہ دیگر اضلاع میں حیدرآباد 157، ٹھٹھہ 74، سانگھڑ 43، بدین 40، تھر پارکر 33، کشمور 32، مٹیاری 30، گھوٹکی 29، شہید بینظیرآباد 28، خیرپور 25، سجاول 21، قمبر 21، ٹنڈو الہیار 20، میرپور خاص 19، سکھر 18، نوشہروفیروز 18، ٹنڈو محمد خان 17، دادو16، عمرکوٹ 15، شکارپور 14، لاڑکانہ 7، جیکب آباد 6 اور جامشورو میں 3 کیسز سامنے آئے ہیں۔
وزیراعلیٰ نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 166285 ویکسی نیشن کی گئی ہیں۔ اس طرح سندھ بھر میں اب تک 10664908 یعنی 30.73 فیصد ویکسینیشن کی گئی ہیں۔
Comments are closed.