بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیراعظم کا عالمی برادری سے افغانستان میں طالبان حکومت کی مدد کرنے کا مطالبہ

وزیراعظم عمران خان نے عالمی برادری سے افغانستان میں طالبان حکومت کی مدد کرنے کا مطالبہ کردیا۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے  کہا کہ طالبان سب کو عام معافی دے چکے ہیں، انسانی حقوق کی پاسداری کا یقین دلا چکے ہیں۔

افغانستان سےامریکی مدد گاروں کو نکالنے والی پانچ ابتدائی پروازیں کراچی میں اُتریں گی، افغانستان سے کراچی لائے گئے افراد کےلیے رہائشی انتظامات سندھ حکومت کرے گی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ کہنے کا کیا مطلب ہے وہ اپنے الفاظ پر قائم رہیں گے یا نہیں، جب قائم نہیں رہیں گے تب کی تب دیکھیں، ابھی تو دنیا کو افغانستان میں امن کے لیے ان کی مدد کرنی چاہیے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.