بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیر جیل خانہ جات کو اختیارات میں کمی کا شکوہ

وزیرجیل خانہ جات پنجاب فیاض چوہان نے اختیارات کی کمی کا شکوہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر تمام اختیارات میرے پاس ہوتے تو آج جیل کے حالات کچھ اور ہوتے۔

لاہور میں کیمپ جیل میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ جیل خانہ جات کا محکمہ پنجاب میں سب سے زیادہ نظرانداز کیا گیا ڈپارٹمنٹ ہے۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ جیل ملازمین کی حالت انتہائی ابتر ہے، جیل فاؤنڈیشن کا فنڈز ملازمین کی فیملیز پر بھی خرچ کرنا چاہیے۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ملازمیں کے بچے 80 فیصد نمبر لیں گے تو اگلی ڈگری کا خرچہ فاؤنڈیشن اٹھائی گی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ شہدا کی بیٹیوں کی شادی میں بھرپور مالی امداد دیں گے۔

ساتھ میں ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جیل افسران و ملازمین سے ایک ہی درخواست ہے کہ ظلم و ستم نہ کریں۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ تمام اختیارات میرے پاس ہوتے تو آج جیل کے حالات کچھ اور ہوتے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.