جماعت اسلامی نے کراچی کی مردم شماری یواین قواعد کے مطابق کرانے کا مطالبہ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی نے کراچی کی مردم شماری کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے جس میں استدعا کی گئی ہے کہ کراچی کی مردم شماری اقوام متحدہ کے متعین کردہ معیار کے مطابق کرائی جائے، عوام کے بنیادی حقوق کا تحفظ سپریم کورٹ کی ذمہ داری ہے۔
جماعت اسلامی نے کراچی میں مردشماری کو متنازع قرار دیتے ہوئے احتجاج کے ساتھ ساتھ ہر فورم پر اس مسئلے کو اجاگر کیا۔ پی پی، پی ایس پی اور ایم کیو ایم سمیت دیگر جماعتوں نے بھی مردم شماری کو متنازع قرار دیا لیکن اس مسئلے کے حل کے لیے کسی بھی اقدام سے گریز کیا۔
امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن ہر فورم پر یہ مطالبہ کر چکے ہیں کہ کراچی کے 3 کروڑ عوام کو ان کا جائز اور قانونی حق دینے اور شہر کے گھمبیر مسائل کے حل کے لیے کراچی میں دو بارہ مردم شماری کرائی جائے ، کوٹہ سسٹم ختم کیا جائے ، کراچی کے ہزاروں تعلیم یافتہ نوجوانوں کو سرکاری ملازمتوں میں ان کا حق دیا جائے ، ان کو سندھ حکومت اور مقامی اداروں میں ترجیحی بنیادوں پر ملازمتیں دی جائیں ، کراچی میں با اختیار شہری حکومت کے لیے موجودہ لوکل باڈی ایکٹ ختم کر کے فوری طور پر بلدیاتی انتخابات کا اعلان کیا جائے ، کے الیکٹرک کا 15سال کا فارنزک آڈٹ کیا جائے اور قومی اداروں اور عوام کے اربوں روپے واپس کرائے جائیں ، گرین لائین سسٹم کو فی الفور فعال بناتے ہوئے شہر میں ٹرانسپورٹ کے مسائل کے حل کے لیے کم از کم ایک ہزار بسیں فوری طور چلائی جائیں ، جماعت اسلامی کی حقوق کراچی تحریک تین کروڑ عوام کے دل کی آواز اور ترجمان ہے۔
The post مردم شماری یو این قواعد کے مطابق کی جائے، جماعت اسلامی کی درخواست appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.
Comments are closed.