ہفتہ10؍شوال المکرم 1442ھ 22؍ مئی 2021ء

پنڈی ٹیسٹ کیلئے دونوں ٹیمیں اسٹیڈیم پہنچ گئیں

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ آج سے راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، میچ سے قبل دونوں ٹیمیں پنڈی اسٹیڈیم پہنچ گئی ہیں، سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

جنوبی افریقا 24 سال بعد پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں آج ٹیسٹ میچ کھیلے گا، دوسرے ٹیسٹ کیلئے ٹاس 9:30 بجے اور میچ کا آغاز 10بجے ہوگا۔

ٹیسٹ میچ کے آغاز سے قبل دونوں ٹیموں کو نجی ہوٹل سے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم لایا گیا، ٹیموں کے سفر کے دوران جڑواں شہروں میں میٹرو بس سروس معطل رکھی گئی۔

انتظامیہ کے مطابق ٹیسٹ میچ کے سبب اسلام آباد اور پنڈی کے درمیان مخصوص اوقات میں میڑو بس سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بس سروس آپریشن آج صبح 8.30 سے 10 بجے تک معطل رہے گا، جبکہ شام5:30 سے 7 بجے تک بھی بس سروس معطل رہے گی۔

انتظامیہ میٹرو بس کے مطابق دیگر اوقات میں میڑو بس معمول کے مطابق چلے گی، تاہم شمس آباد اسٹیشن تمام دن مکمل بند رہے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.