بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بدعنوانی ساری برائیوں کی ماں ہے، چیئرمین نیب

چیئرمین نیب جسٹس ریٹائر جاوید اقبال نے کہا ہے بدعنوانی ساری برائیوں کی ماں ہے، نیب پاکستان کو کرپشن فری بنانے کے لئے پرعزم ہے۔

آپریشنز اور پراسیکیوشن ڈویژنز کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ میگا کرپشن کیسز کا منطقی انجام دینا نیب کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے نیب ہیڈ کوارٹرز، ریجنل بیوروز میں مانیٹرنگ اینڈ ایویلیویشن سسٹم وضع کیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.