بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

10 ملین افراد کو کورونا ویکسین لگا دی، بورس

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ ملک بھر میں 10ملین افراد کو کورونا ویکسین لگا کر اہم سنگ میل عبور کیا ہے۔

بورس جانسن کا کہنا ہے کہ کورونا انفیکشن کی شرح اب بھی خطرناک حد تک بلند ہے، پابندیوں میں نرمی کا فیصلہ شرح کم ہونے پر کیا جائے گا۔

برطانوی وزیراعظم نے 100سال کے سر ٹام مور کو این ایچ ایس کے لیے فنڈز جمع کرنے پر خراج تحسین پیش کیا، سرٹام مور کا گزشتہ روز کورونا سے انتقال ہوا تھا۔

برطانیہ میں چوبیس گھنٹوں میں 1322 افراد کورونا سے ہلاک ہو گئے، جہاں کل تعداد ایک لاکھ 10 ہزار کے قریب پہنچ گئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.