آئرلینڈ کی ہیلتھ سروس ایگزیکٹو (ایچ ایس ای) نے 70 سال سے زائد عمر کے افراد کو ایسٹرا زینکا ویکسین نہ لگانےکامشورہ دیا ہے۔
ڈبلن سے سرکاری میڈیا کے مطابق 70 سال سے زائد عمر کے افراد کو فائزر بائن ٹیک اور موڈرنا ویکسین لگائی جائیگی۔
سرکاری میڈیا نے مزید کہا کہ آئر لینڈ آئندہ ہفتے آسٹرازینکا ویکسن کی 4 لاکھ خوراک وصول کرے گا۔ ایسٹرازینکا ویکسین کم عمر کے افراد کو لگائی جائے گی۔
ڈاکٹر کولم ہنری کے مطابق فائزر بائن ٹیک ویکسین کی جی پی کے ذریعے لگوانے میں مشکلات پیدا ہوسکتی ہیں۔
Comments are closed.