بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی، انٹر کے پرچوں کی نئی تاریخوں کا اعلان

شہر قائد کراچی میں عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر لگائے گئے لاک ڈاؤن کے دوران ملتوی کیے گئے انٹرمیڈیٹ کے پرچوں کی نئی تاریخوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

چیئرمین انٹر بورڈ کے مطابق 31جولائی کو ملتوی کیے گئے بوٹنی، اکنامکس، فائن آرٹس اور کمپیوٹر سائنس کے پرچے 10 اگست کو ہوں گے  جبکہ 2 اگست کو ملتوی ہونے والے زولوجی، کیمسٹری اور پرنسپل آف کامرس کے پرچے 11اگست کو ہوں گے۔

واضح رہے کہ سندھ حکومت نے صوبے میں تعلیمی ادارے یوم عاشور کے بعد کھولنے اور انٹر میڈیٹ کے رہ جانے والے امتحانات منگل سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

چیئرمین انٹر بورڈ کے مطابق 3 اگست کو ملتوی اکنامکس، اسلامک اسٹیڈیز، جنرل ہسٹری اور سائیکلوجی کے پرچے 12 اگست کو ہوں گے۔

اسی طرح 4 اگست کو ملتوی ہونے والے اردو، عربی، سندھی اور فارسی کے پرچے 13 اگست کو ہوں گے۔

چیئرمین انٹر بورڈ کے مطابق پرچے سابقہ شیڈول کے امتحانی مراکز پر ہی لیے جائیں گے جبکہ گیارہویں جماعت اور امپروومنٹ امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.