بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مبشر کھوکھر قتل، ملزمان کو اب تک عدالت میں پیش نہیں کیا گیا

پنجاب کے نامزد صوبائی وزیر اسد کھوکھر کے بھائی کے قتل  میں ملوث گرفتار دونوں ملزمان کو 3دن گزرنے کے باوجود عدالت کے روبرو پیش نہیں کیا گیا۔

ملزم کو گرفتاری کے 24گھنٹے کے اندر عدالت کے روبرو پیش کرنا ضروری ہوتا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اسد کھوکھر کے بھائی مبشر کھوکھر کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے تقریب میں سیکیورٹی ناقص ہونے پر سخت اظہار برہمی کیا ہے۔

پولیس کے مطابق دونوں ملزمان سے آلہ قتل اور موٹرسائیکل برآمد ہوچکی، مرکزی ملزم ناظم کا اعترافی بیان بھی آچکا ہے، دونوں ملزمان سی آئی اےپولیس کی حراست میں ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ صوبائی وزیر اسدکھوکھر کے بیٹےحمزہ کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا، قتل کا واقعہ 6 اگست کی رات وزیراعلیٰ کی موجودگی میں پیش آیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.