بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لاک ڈاون میں نرمی، سندھ میں امتحانات کس طرح ہونگے؟

صوبہ سندھ میں اسکول 19 اگست تک بند رکھنےکا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ ڈی جی اسکولز کا کہنا ہے کہ جن نجی اسکولوں میں بورڈز کے امتحانات اور  پریکٹیکل ہونے ہیں وہ اسکولز صرف اسی دن کے لیے کھلیں گے۔

حیدرآباد تعلیمی بورڈ نے 9ویں جماعت کے امتحانات کا شیڈول جاری کر دیا ہے، شیڈول کے مطابق 10 اگست کو پہلی شفٹ میں بائیولوجی، کمپیوٹر سائنس کا پرچہ ہوگا جبکہ دوسری شفٹ میں ریاضی، عربی، فارسی اور انگلش جنرل کا پرچہ ہوگا۔

اسی طرح 11 اگست کو پہلی شفٹ میں کیمسٹری، اسلامک ہسٹری اور چائلڈ ڈویلپمنٹ کا پرچہ ہوگا جبکہ دوسری شفٹ میں جیوگرافی، سندھی، اردو اور ٹیکسٹائل کا پرچہ ہوگا۔

12 اگست کو پہلی شفٹ میں فزکس، جنرل سائنس اور ہسٹری کا پرچہ ہوگا اور دوسری شفٹ میں سوکس، اسلامک اسٹڈیز، فوڈ نیوٹریشن، ہاؤس ہولڈ کا پرچہ ہوگا۔

رواں ماہ 13 اگست کو الیکٹیو میتھس، اکنامکس، مینجمنٹ فور ہوم کا پرچہ ہو گا۔

میرپورخاص تعلیمی بورڈ کے تحت11ویں جماعت کے امتحانات 10 سے 13 اگست تک جاری رہیں گے جبکہ 12ویں جماعت کے امتحانات 16 سے 18 اگست تک ہوں گے۔

اسی طرح سندھ کے شہر سکھر  کے تعلیمی بورڈ کے مطابق 11 ویں جماعت کے امتحانات 10 اگست سے شروع ہو کر 12 اگست تک جاری رہیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.