skype add friends zarina photo thailandbestbeauty does adult friend finder work south asian singles toronto 1 thing 2 do 3 words 4 you

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

چیف جسٹس نے مندر میں توڑ پھوڑ کے واقعے کا از خود نوٹس لے لیا

رحیم یار خان میں مندر میں توڑ پھوڑ  کے واقعے کا چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے ازخود نوٹس لے لیا۔

سپریم کورٹ کے اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس سے ممبر قومی اسمبلی اور ہندو کونسل پیٹرن ان چیف ڈاکٹر رمیش کمار  نے  ملاقات کی۔

اعلامیے کے مطابق رمیش کمار نے چیف جسٹس کو رحیم یار خان میں مندر پر حملے سے متعلق آگاہ کیا۔

سپریم کورٹ کے اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس نے  واقعے پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے نوٹس لے لیا۔

 مندر میں توڑ پھوڑ کا کیس کل 6 اگست کو سماعت کیلئے مقرر کردیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.