بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ایمازون سربراہ کا مستعفی ہونے کا فیصلہ

ایمازون کے بانی جیف بیزوس نے رواں سال چیف ایگز یکیٹو کے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایمازون کے بانی نے یہ فیصلہ دیگر کاموں کے لیے وقت نکالنے اور انہیں کرنے کی خاطر کیا۔

جیف بیزوس نے اپنے بیان میں کہا کہ چیف ایگز یکیٹو آفسر بہت ذمہ داری والا عہدہ ہے۔ اس عہدے پر رہ کر دیگر معاملات کو وقت دینا ممکن نہیں رہتا۔

انہوں نے کہا کہ رواں سال میں چیف ایگز یکیٹو آفسر عہدے سے مستعفی ہو کر ایگز یکیٹو چیئرمین کا عہدہ سنبھالوں گا۔ بحیثیت ایگز یکیٹو چیئرمین میں ڈے ون فنڈ، بیزوس ارتھ فنڈ، بلو اوریجن، دی واشگنٹن پوسٹ اور دیگر شوق پورے کروں گا۔

جیف بیزوس کا شمار دنیا کے امیر ترین شخصیات میں ہوتا ہے۔ جیف بیزوس سن 1994 سے ایمازون کو چلا رہے ہیں۔ ایمازون میں ملازمین کی تعداد ایک عشاریہ تین ملین سے زائد ہے۔

جیف بیزوس 196 عشاریہ 2 بلین ڈالرز کے اثاثوں کے مالک ہیں۔

The post ایمازون سربراہ کا مستعفی ہونے کا فیصلہ appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.

بشکریہ جسارت
You might also like

Comments are closed.