وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ پچھلے ہفتے میں 50 لاکھ ویکسی نیشن کی ہیں، آئندہ 5 ماہ میں 10 کروڑ ویکسین لگانی ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام ’نیاپاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا کہ سات کروڑ لوگوں کو ویکسی نیٹ کرنا چاہتے ہیں۔
انھوں نے بتایا کہ پچھلے ہفتے میں 50 لاکھ ویکسی نیشن کی ہیں، آئندہ 5 ماہ میں 10 کروڑ ویکسین لگانی ہے۔
اسد عمر کا کہنا تھا کہ دنیا نے وزیراعظم عمران خان کی حکمتِ عملی کی تعریف کی۔
انھوں نے کہا کہ ہم نے وزیراعلیٰ سندھ سے کہا کہ ٹرانسپورٹ کو کھلا رکھنا ضروری ہے۔
اسد عمر نے سوال اٹھایا کہ این سی او سی نے کب کہاتھا کہ موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی لگادی جائے؟
وفاقی وزیر نے کہا کہ ناصر حسین شاہ نے کہا تھا کہ پابندیاں این سی او سی کے کہنے پر لگائیں۔
اسد عمر کا کہنا تھا کہ این سی او سی نے کب کہا تھا کہ کرفیو لگا دیں، بسوں پر پابندی لگا دیں۔
انھوں نے یہ بھی کہا کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن میں کبھی بھی کرفیو نہیں لگایا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ کورونا کی پچھلی لہر میں لاہور زیادہ متاثر ہوا تھا، ہم نے لاہور میں بھی لاک ڈاؤن نہیں ہونے دیا تھا۔
Comments are closed.