امریکی ٹیلی ویژن سے وابستہ ایک خاتون اینکر کی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں براہ راست نشریات کے دوران غیر متوقع طور پر بچے کے آجانے پر خاتون اینکر نے اسے گود میں اُٹھا کر خبریں مکمل کیں۔
امریکی ٹیلی ویژن چینل کی نیوز اینکر لیزلی لوبیز کورونا وائرس ایس او پیز کی وجہ سے ’’ورک فرام ہوم‘‘ کر رہی ہیں لیکن اس دوران پیش آنے والے ایک واقعے نے انہیں عالمی شہرت دلا دی۔
خاتون اینکر براہ راست نشریات میں موسم کا حال سنا رہی تھیں کہ اس دوران اچانک ان کا بیٹا کمرے میں داخل ہوجاتا ہے اور ماں کو تنگ کرنے لگتا ہے لیکن خاتون اینکر نے حواس باختہ ہونے کے بجائے بچے کو مسکراتے ہوئے گود میں اُٹھایا اور مکمل خبریں پڑھیں۔
دیکھتے ہی دیکھتے یہ ویڈیو سوشل ویڈیو پر وائرل ہوگئی اور صارفین نے خاتون کو سراہتے ہوئے ان کی تعریف کی۔
Comments are closed.