کراچی میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کو روکنے کے لیے حکومت سندھ پورا شہر بند کرنے پر غور کررہی ہے۔
شہر میں مکمل لاک ڈاؤن پر حتمی فیصلہ آج وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت اجلاس میں ہوگا۔
کورونا ٹاسک فورس کے طبی ارکان نے شہر میں لاک ڈاؤن کی تجویز دی تھی۔ طبی ارکان کے مطابق اسپتالوں میں جگہ اور آکسیجن کم پڑنے لگی ہے۔
ادھر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے مکمل لاک ڈاؤن کی مخالفت کردی ہے۔
این سی او سی کے سربراہ اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ پورے پورے شہر ہفتوں بند کرنا حل نہیں۔ بار بار آزما چکے ایس او پیز پر عمل درآمد اور زیادہ متاثرہ علاقوں میں لاک ڈاؤن سے کامیابی ملی۔
دوسری جانب ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا تھا کہ کراچی کورونا سے بری طرح متاثر ہورہا ہے، سخت اقدامات کرنا ہوں گے، اگلے کچھ ماہ بہت اہم ہیں۔
خیال رہے کہ کراچی میں شرح 22.6 فیصد رہی، حیدرآباد میں کورونا مثبت کیسوں کی شرح 9 فیصد اور سندھ بھر میں مجموعی طور پر شرح 13.4 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
Comments are closed.