اسمبلی میں تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر بلال غفار کا کہنا ہے کہ کووِڈ پر اجلاس میں اپوزیشن لیڈر کو نہ بلا کر سندھ حکومت ذاتی بغض میں آئینی عہدے کی توہین کر رہی ہے۔
بلال غفار نے کہا ہے کہ اس معاملے پر پی ٹی آئی اپنا بھرپور احتجاج ریکارڈ کرائے گی۔ اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کو مدعو نہ کرنا پی پی کی غیر جمہوری سوچ کی عکاسی ہے۔
تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کے ایسے ہتھکنڈے قابل مذمت ہیں۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.