اسلام آباد کے سیکٹر ای الیون میں برساتی نالوں پر قائم تجاوزات کو گرانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے تجاوزات گرانے کی کارروائی جلد شروع کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
واضح رہے کہ 2 روز قبل اسلام آباد میں مسلسل بارش اور بادل کے پھٹنے کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی تھی اور سیکٹر ای الیون میں ایک بچہ اور ماں جاں بحق ہوگئے تھے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.