لاہور کے علاقہ تھانا قلعہ گجر سنگھ میں زمین کے تنازع پر ایک شخص نے فائرنگ کرکے 2 بھائیوں کو زخمی کر دیا۔
فائرنگ کے واقعےکی سی سی ٹی وی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔
پولیس نے نامزد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، تاہم 6 روز گزرنے کے باوجود ملزم ہاتھ نہ لگ سکا۔
سی سی ٹی وی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 24 جولائی کو ایک شخص قلعہ گجر سنگھ کے علاقے میں سرِعام فائرنگ کرکے 2 بھائیوں کو زخمی کردیتا اور فرار ہو جاتا ہے۔
کوڑا اکٹھا کرنے والا ایک شخص اندھا دھند فائرنگ دیکھ کر وہاں سے بھاگ اٹھتا ہے۔
پولیس نے 32 سالہ عثمان ارشد کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا، عثمان کے مطابق وہ اپنے بڑےبھائی علی ارشد کے ساتھ عدالت جا رہا تھاکہ ملزم عرفان سلیم عرف عفی نے انہیں ٹانگوں پر گولیاں مار کر زخمی کردیا، ملزم ان کی دکان پر قبضہ کرنا چاہتا ہے۔
Comments are closed.