وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ افغان تنازع کے حل کے لیے تمام فریقین تعمیری کردار ادا کریں۔
وزیراعظم عمران خان سے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود نے ملاقات کی۔
وزیراعظم عمران خان نے وزیر اعظم عمران خان نے سعودی وزیر خارجہ کا پر تپاک استقبال کیا۔
وزیراعظم نے پاکستان سعودی عرب سپریم کوآرڈینیشن کونسل کی فعالیت پر اطمینان کا اظہار کیا۔
اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاک سعودیہ سپریم کوآرڈینیشن کونسل تعلقات کی بہتری کے لیے کام کرے گی۔
انھوں نے کہا کہ افغان تنازع کے حل کے لیے تمام فریقین تعمیری کردار ادا کریں، افغان مسئلے کا حل خطے میں امن و سالمیت کے لیے ضروری ہے۔
اس موقع پر سعودی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے برادرانہ تعلقات ہیں۔
انھوں نے کہا کہ پاک سعودی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔
Comments are closed.