کراچی کے ساحل پر پھنسے ہوئے ہینگ ٹونگ 77 جہاز کے کیپٹن عمر کا کہنا ہے کہ جہاز کو نقصان کی ذمے دار کے پی ٹی ہو گی۔
کراچی کے ساحل پر پھنسے ہوئے ہینگ ٹونگ 77 جہاز کو نکالنے کا آپریشن 2 دن بعد بھی شروع نہ ہو سکا۔
کراچی کے ساحل پر پھنسے ہوئے ہینگ ٹونگ 77 جہاز کے کیپٹن عمر نے ’ جیو نیوز‘ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ٹگس کو جہاز کھینچنے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔
انہوں نے کہا کہ جہاز کو نقصان کی ذمے دار کے پی ٹی ہو گی، پانی کے اتار چڑھاؤ کے سبب جہاز مزید ساحل کی طرف جا رہا ہے۔
ہینگ ٹونگ جہاز 77 کے کیپٹن نے سوال کیا کہ اتوار سے آئے ٹگس کو کام کا اجازت نامہ کیوں نہیں دیا جا رہا؟
کیپٹن عمر کا یہ بھی کہنا ہے کہ جہاز سے ڈیزل نکالنے کا کام بھی تاحال شروع نہیں ہو سکا۔
Comments are closed.