بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لاہور: اندھی گولی سے پولیس کانسٹیبل زخمی

لاہور کے علاقے کاہنہ، شالیمار ٹاؤن میں پولیس کانسٹیبل اندھی گولی لگنے سے زخمی ہو گیا۔

لاہورمیں ڈاکوؤں نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر فائرنگ کر کے پولیس کانسٹیبل کو قتل کر دیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ماڈل ٹاؤن سے رپورٹ طلب کر لی۔

پولیس کے مطابق تھانہ قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ میں تعینات کانسٹیبل گلفام اپنے محلے میں دوستوں کے ساتھ گلی سے گزر رہا تھا کہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے زخمی ہو گیا۔

کراچی غربی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں اسٹریٹ کرائم کی ایک واردات کے دوران پولیس مقابلے میں ایک ملزم ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا جبکہ ملزمان کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار بھی جاں بحق ہوگیا۔

گولی کانسٹیبل کے پاؤں میں لگی جس کے بعد اسے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔

پولیس نے ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.