آزاد کشمیر الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار چوہدری اسماعیل گجر کے متنازع بیان پر مقدمے کی درخواست دائر کردی گئی۔
گوجرانوالہ کے تھانہ سٹیلائٹ ٹاون میں اسماعیل گجر کے خلاف بھارت کو مدد کے لیے پکارنے کے بیان پر مقدمے کی درخوست دی گئی۔
ن لیگی امیدوار کے خلاف درخواست تحریک انصاف یوتھ ونگ کے سینئر نائب صدر علی رضا نے دی ہے۔
درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ اسماعیل گجر کا بیان غداری کے زمرے میں آتا ہے اس لیے مقدمہ درج کیا جائے۔
پولیس کے مطابق اسماعیل گجر کے خلاف دی گئی درخواست پر قانونی رائے کے بعد فیصلہ کریں گے۔
Comments are closed.