وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مریم نواز آج سیالکوٹ میں قانون کو طمانچے مارنے آرہی ہیں۔
ایک بیان میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سیالکوٹ کی صوبائی اسمبلی کی نشست پر ضمنی الیکشن کے لیے انتخابی مہم کا وقت ختم ہوچکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے قانون کے مطابق انتخابی مہم کا وقت ختم ہوچکا ہے، ایسے میں مریم نواز جلسہ کرنے سیالکوٹ آرہی ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی نے مزید کہاکہ الیکشن کمیشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرے۔
Comments are closed.