بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پیپلز پارٹی کا جیالا ایڈمنسٹریٹر بنے گا تو کرپشن پر مجبور ہوگا، عامر خان

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما عامر خان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا جیالا ایڈمنسٹریٹر بنے گا تو کرپشن پر مجبور ہوگا۔

حیدرآباد کے ڈسٹرکٹ آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عامر خان کا کہنا تھا کہ 31 جولائی کو حیدرآباد میں شہری حقوق ریلی نکالی جائے گی۔

رہنما ایم کیو ایم کا کہنا تھا کہ یہ ریلی سندھ حکومت کی ناانصافیوں، نسل پرست سیاست کے خلاف ہوگی۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ گزشتہ 13 برسوں سے سندھ کے حکمرانوں نے سندھ کو کھنڈر بنادیا ہے۔ 

گورنر سندھ نے کہا کہ جاں بحق افراد کے اہل خانہ کو ساڑے 7 لاکھ روپے معاوضہ دیں گے، زخمیوں کے لیے 5 اور معمولی زخمیوں کو 3 لاکھ معاوضہ دیا جائے گا۔

عامر خان کا کہنا تھا کہ حیدرآباد میں سیوریج کا پانی اور کچرے کے ڈھیر ہیں۔

انھوں نے حیدرآباد میں ہوئے حالیہ حادثے سے متعلق کہا کہ خراب ٹرانسفارمرز کی نشاندہی کی جاتی رہی ہے، یہاں بیوروکریسی کے ذریعے حیسکو کو چلایا جارہا ہے۔

ایم کیو ایم کا کہنا تھا کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کو ساڑھے 7 لاکھ دینے کا اعلان کیا گیا، حیسکو کے لوگوں کی طرح شہریوں کو بھی 40 لاکھ دیے جائیں۔

عامر خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا جیالا ایڈمنسٹریٹر بنے گا تو کرپشن پر مجبور ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.