کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں سیاسی جماعت کا الیکشن آفس سیل کردیا گیا۔
پی ایس 88 میں 16 فروری کو ہونے والے ضمنی انتخاب کے لیے دفتر بنایا گیا تھا۔
ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق جوہر موڑ کے قریب واقع دفتر سے ساؤنڈ سسٹم بھی قبضےمیں لے لیا گیا۔
دوسری جانب کراچی میں پی ایس 88 کے تمام پولنگ اسٹیشنز حساس قرار دے دیئے گئے، ضلعی انتظامیہ نے پولنگ اسٹیشنز کے اندر اور باہر فوج کی تعیناتی کے لیے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.