بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

براڈ شیٹ نے باقی رقم کی ادائیگی کےلیے نیب کو دھمکی دے دی

قومی احتساب بیورو (نیب) کو برطانوی کمپنی براڈشیٹ نے باقی رقم جلد از جلد ادا کرنے سے متعلق دھمکی دے دی ہے۔

جیو نیوز نے براڈ شیٹ اور نیب کے وکلاء کے درمیان گزشتہ 2 ہفتوں کے دوران ہونے والی خط و کتابت حاصل کرلی۔

خط و کتابات میں براڈ شیٹ کے وکلا ء نے موقف اختیار کیا ہے کہ 2 اعشاریہ 2 ملین ڈالرز جلد نہ ملے تو پاکستانی اثاثوں کے خلاف کارروائی دوبارہ شروع کر دی جائے گی۔

وکلاء نے مزید کہاکہ براڈ شیٹ قانونی اخراجات سمیت دیگر واجبات کے ضمن میں رقم جلد وصول کرنا چاہتا ہے۔

خط و کتابات کے دوران نیب کے وکلاء نے براڈ شیٹ کو باقی رقم کی ادائیگی کے حوالی سے ہری جھنڈی دکھائی ہے۔

نیب کے وکلاء نے براڈشیٹ کے وکلاء کی دھمکی پر موقف اختیار کیا کہ حکومت پاکستان کسی قانونی کارروائی کا سامنا کیے بغیر رقم ادا کرنا چاہتی ہے۔

نیب وکلا ء نے مزید کہاکہ کورونا وائرس کے باعث رقم کی ادائیگی کے معاملے میں تاخیر ہوئی، کلیئرنس ملتے ہی رقم ادا کردی جائے گی۔

دوسری طرف نیب کی طرف سے براڈ شیٹ کو واجب الادا رقم پر سود بھی چڑھ رہا ہے۔

براڈ شیٹ، نیب کے خلاف ہائی کورٹ میں کیس جیتنے کے بعد 29 ملین ڈالرکی رقم پہلے ہی وصول کرچکا ہے۔

برطانوی کمپنی نے قانونی اخراجات، ریسرچ ، ایڈوائز کلائنٹ، سروس ایشوز، ایف سی او، تھرڈ پارٹی، کونسل اور کورٹ سے رابطوں پر بھی لاکھوں ڈالرز کا بل بنادیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.