بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آئی ایس آئی چیف جنرل فیض حمید بیجنگ پہنچ گئے

ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) جنرل فیض حمید بیجنگ پہنچ گئے ہیں۔

جنرل فیض حمید اپنے دورے کے دوران چینی حکام سے اسٹریٹیجک مذاکرات کریں گے۔

وہ اس دوران جنرل فیض حمید چین میں اہم ملاقاتیں کریں گے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی 2 روزہ دورے پر چین میں موجود ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے روانگی سے پہلے کہا تھا کہ دورے کے دوران چینی ہم منصب اور اہم شخصیات سے ملاقات میں دوطرفہ اسٹریٹجک ایجنڈا زیربحث آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کو افغانستان اور علاقائی صورتحال پر ایک دوسرے کے تاثرات جاننے کا موقع ملے گا۔

سی پیک منصوبے پر پیشرفت اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی نشست ہوگی، دورے سے ہمارے دو طرفہ برادرانہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.