بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

افغان صدارتی محل پر نماز عید کے دوران راکٹ حملے

کابل: افغانستان میں صدارتی محل پر نماز عید الاضحیٰ کے دوران راکٹ حملے کیے گئے۔

خیر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق افغان صدارتی محل کے احاطے میں نماز عید الاضحیٰ ادا کی جا رہی تھی کہ اس دوران تین راکٹ حملے کیے گئے۔ نماز کے اجتماع  میں صدر اشرف غنی بھی شریک تھے۔

ٹوئٹر پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ افغان صدر اشرف غنی نماز عید الضحیٰ کی ادائیگی میں مصروف ہیں اور اسی دوران تین راکٹ فائر ہوتے ہیں۔ راکٹ حملوں کے باوجود اشرف غنی سمیت دیگر نے نماز جارہی رکھی۔

افغانستان کے وزیر داخلہ کے مطابق راکٹ حملوں میں کسی نقصان کی اطلاع نہیں، تحقیقات کر رہے ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ راکٹ حملے کس سمت سے کیے گئے۔ صدارتی محل کا علاقہ گرین زون ہے جہاں امریکا سمیت کئی ممالک کے سفارتخانے موجود ہیں۔

You might also like

Comments are closed.