بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عارف نظامی اپنی ذات میں انجمن تھے، شہباز شریف

مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کاکہنا ہے کہ عارف نظامی مرحوم اپنی ذات میں انجمن تھے۔

سینئر صحافی عارف نظامی کے انتقال پر صدر مسلم لیگ نون نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہاکہ مرحوم کے انتقال سے صحافت کا زریں باب بند ہو گیا۔

شہباز شریف نے دعا کی کہ اللّٰہ تعالی عارف نظامی کے درجات بلند کرے ۔

واضح رہے کہ عارف نظامی عارضہ قلب میں مبتلا تھے اور گزشتہ 2 ہفتوں سے مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.