وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز اور مارکیٹ کی قیمتوں کا فرق ختم کرنے کے لیے ریٹس بڑھا رہےہیں۔
ایک بیان میں حماد اظہر نے کہا کہ یوٹیلٹی اسٹور اور مارکیٹ میں دستیاب اشیاء کی قیمتوں میں زیادہ فرق تھا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت اس فرق کو مدنظر رکھتے ہوئے یوٹیلٹی اسٹورز پر اشیاء کے ریٹس بڑھارہی ہے۔
وفاقی وزیر نے مزید کہاکہ امید ہے آئندہ آنے والے وقت میں مہنگائی پر قابو پالیں گے، خطے میں پٹرول کی سب سےکم قیمت پاکستان میں ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں فیشن شو کرکے یا ہاتھ اوپر نیچے کرکے الیکشن نہیں جیتے جاسکتے، وارثت میں پارٹیاں لینے والوں کو الیکشن میں شکست ہوگی۔
Comments are closed.