وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر کا کہنا ہے کہ چائنہ حب پاور پلانٹ پر آسمانی بجلی گرنے سے بجلی کی پیداوار متاثر ہوئی جس کی وجہ سے گیس کی فراہمی چند دنوں کیلئے عارضی طور پر بند کی گئی ہے۔
انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیئے گئے بیان میں کہا کہ مقامی گیس کا مزید 3 اعشاریہ 75 فیصد پاور سیکٹرکی پیک ڈیمانڈ پورا کرنے کیلئے مختص کیا گیا ہے۔
حماد اظہر نے کہا کہ مقامی گیس کا مزید 3 اعشاریہ 75 فیصد پاور سیکٹر کی پیک ڈیمانڈ پورا کرنے کیلئے مختص کیا گیا ہے، منگلا ڈیم سے پانی کا اخراج بھی کم ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ چائنہ حب پاور پلانٹ سے بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت 1260 میگا واٹ ہے۔
Comments are closed.