ایپل کے سی ای او ٹم کک نے حال ہی میں ڈیٹا کی پرائیویسی کو لے کر مارک زکربرگ اور فیس بک کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
بروسلز کے بین الاقوامی ڈیٹا پرائیویسی ڈے سے خطاب کرتے ہوئے کک نے کہا کہ اگر کوئی کاروبار ڈیٹا پرائیویسی کے استحصال کرتا ہے تو یہ کسی بھی قسم کی تعریف کا مستحق نہیں ہے۔ یہ اصلاح کا مستحق ہے۔
کک کی یہ تقریر ایسے وقت سامنے آئی ہے جب فیس بک نے ایپل کی نئی رازداری کی تبدیلیوں پر تنقید کرتے ہوئے مختلف اخبارات میں پورے صفحے پر اشتہارات نکالے تھے۔
ایپل ڈیٹا پرائیویسی سے متعلق اطلاعات کو نافذ کرنے کی تیاری کر رہا ہے جس کے بارے ڈیجیٹل اشتہاری صنعت کا خیال ہے کہ اس سے مختلف کاروباروں کے آن لائن اشتہارات صارفین کو نہیں پہنچ پائیں گے۔
The post فیس بُک کی ڈیٹا پرائیویسی پالیسی پر ایپل کی شدید تنقید appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.
Comments are closed.