بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کورونا رسک الاؤنس کے تمام بقایاجات دیئے جائیں گے، ڈاکٹر فیصل سلطان

وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ ہیلتھ کیئر ورکرز کو کورونا رسک الاؤنس اور اس کے تمام بقایاجات دیئےجائیں گئے۔

پولی کلینک ہیلتھ کیئر ورکرز سے ملاقات کے بعد ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہاکہ ہیلتھ ورکرز کو کورونا رسک الاونس مل جائے گا، یہ الاؤنس پہلے مل جانا چاہیے تھا تاہم اس میں تاخیر ہوئی ہے۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ کورونا رسک الاؤنس جب تک کورونا وبا ہے، ہیلتھ کیئر ورکرز کو ملے گا، کوشش ہے رسک الاؤنس کی پہلی ادائیگی رواں ماہ کے آخر تک کردی جائے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں کورونا کی تین لہریں آچکی ہیں، چوتھی کاسامناہے، ہیلتھ کیئر ورکرز کے بغیر کورونا پر کنٹرول ممکن نہیں تھا۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ ہیلتھ کیئر ورکرز کے باعث پاکستان کو آج شاباش مل رہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.