بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ہر روز مہنگائی بڑھنے سے مجھے بہت تکلیف ہوتی ہے ، مریم نواز

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز  کا ملک میں روز بروز بڑھتی مہنگائی سے متعلق کہنا ہے کہ ہر روز مہنگائی میں اضافہ ہو رہا ہے اور لوگ بلبلا اٹھے ہیں، ہر روز مہنگائی بڑھنے سے مجھے بہت تکلیف ہوتی ہے۔

مریم نواز نے اسلام آباد روانہ ہونے سے قبل اپنے بیان میں وزیر اعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللّٰہ نہ کرے عوام پر حکومت کا عذاب رہے، میرا نہیں خیال مہنگائی کر کے حکومت پانچ سال پورے کر لے گی۔

مریم نواز نے کہا ہے کہ اِنہوں نے وزیراعظم بننے کے بعد بھی کچھ نہیں سیکھا، ان کی تمام ترجیحات اپوزیشن کو ٹارگٹ کرنا ہے، عوام گلیوں اور سڑکوں پر مہنگائی کے خلاف باتیں کر رہے ہیں، حکومت کو اپوزیشن کے سوا کچھ یاد نہیں، انہیں حساب دینا پڑے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ صرف اپنے لیے راستے بنا رہے ہیں، عوام کے لیے کچھ نہیں کر رہے، جس حکومت نے عوام کو جواب دینا ہوتا ہے وہی عوام کا خیال رکھتی ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ جس نے پوری زندگی کام نہیں کیا اس پر 22 کروڑ عوام کی ذمے داری ڈال دی۔

مریم نواز نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن اور باقی جماعتیں استعفے دینے پر یقین رکھتی ہیں،  استعفے دینے چاہئیں اور ضرور دینے چاہئیں، چار فروری کو استعفوں کا کیا طریقہ کار ہوگا اس کا فیصلہ کیا جائے گا۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ لانگ مارچ پر پی ڈی ایم کی تمام جماعتیں متفق ہیں،  لانگ مارچ اور دھرنا کتنے وقت کے لیے ہوگا یہ بیٹھ کر طے کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.