بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مرتضیٰ وہاب ایڈمنسٹریٹر کراچی بننے سے پہلے ہی متحرک ہوگئے

ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب ایڈمنسٹریٹر کراچی بننے سے پہلے ہی شہری مسائل میں دلچسپی لینے لگے، انہوں نے گلبائی چورنگی روڈ کیماڑی کا دورہ کیا اور روڈ کارپٹنگ اور ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔

مرتضیٰ وہاب انڈ منسٹریٹر بننے سے قبل ہی متحرک ہوگئے، انہوں نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا اور میڈیا سے گفتگو کی۔

کراچی کے علاقے گلشن اقبال اور سائٹ میں مبینہ کارروائیوں کے نتیجے میں زخمی ملزم سمیت 5 کو گرفتار کرلیا گیا۔

مرتضیٰ وہاب کا گلبائی چورنگی روڈ کیماڑی کے دورے کے موقع پر کہنا تھا کہ یہ شہر کا انتہائی اہم علاقہ جہاں سے ہزاروں چھوٹی بڑی گاڑیاں گزرتی ہیں، گزشتہ بارشوں میں یہ علاقہ خاص طور گلبائی چورنگی شدید متاثر ہوا تھا۔

اُنہوں نے کہا کہ اب یہاں پر نئی ڈرین بنا دی گئی ہے جس سے بارش کے پانی کو لیاری ندی کے طرف بھیجا جا سکے گا۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ ضلع کیماڑی میں کئی مقامات پر ترقیاتی کام جاری ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.